Reaction On 001 Sura Fatiha with Urdu translation by Mohsin Ali Najafi

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِِ



السلام علیکم خواتین و حضرات! میرا نام ہے "خضر حیات" اور میں آپ کو اپنے اس نئے چینل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
یہ چینل "واچ ٹی وی" کا ہی ایک حصہ ہے اور اس کا نام ہے"واچ ریویوز اینڈ ری ایکشنز"۔ اس چینل پر ہم انشااللّٰه دوسرے یوٹیوب چینلز کی ویڈیوز پر مخلصانہ اور غیر جانبدارانہ ری ایکشن دیں گے۔ اس کے علاوہ ہم دوسرے چینلز کا تجزیہ بھی کریں گے اور مختلف پراڈکٹس کا ریویو بھی۔

اپنے کام کی ابتداء ہم پروردگارِ عالم اللّٰہ تعالیٰ کے بابرکت نام اور اس کے پاک کلام
سے کریں گے۔ اس لیے میں نے سب سے پہلے "سورۃ الفاتحہ" کی باترجمہ تلاوت پر مبنی ویڈیو کو منتخب کیا ہے، جو میں نے "زادِراہ" یوٹیوب چینل سے لی ہے اور اس کے پروڈیوسر کا نام محمد رضا مرچنٹ ہے۔ اس ویڈیو میں سورۃ الفاتحہ کا اردو ترجمہ شیخ محسن علی نجفی نے کیا ہے۔ عربی تلاوت قاری محمد حسین سعیدیان جبکہ اردو ترجمہ کی تلاوت حسین شہید مرزا نے کی ہے۔


سورۃ الفاتحہ کی اہمیت اور فضیلت

خواتین و حضرات ویڈیو کے آغاز میں سورۃ الفاتحہ کی اہمیت اور فضیلت کو چند مختصر نکات کی شکل میں بیان کیا گیا ہے۔ جو کہ درج ذیل ہیں۔
» سورہ فاتحہ موجودہ ترتیب کے اعتبار سے قرآن مجید کا پہلا (۱) سورہ ہے جبکہ ترتیب نزول کے لحاظ سے پانچواں ( ۵ ) سورہ ہے۔اس کی 7 آیات اور 1 رکوع ہے۔ یہ وہ واحد سورہ ہے جسے خداوند متعال نے اپنے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم پر دومرتبہ نازل کیا، پہلے مکہ مکرمہ میں نازل ہوا اس وجہ سے اس کا شمار مکی سورتوں میں ہوتا ہے اور دوسری مرتبہ مدینہ منورہ میں نازل ہوا۔
» عربی میں فاتحہ ابتدائیہ اور دیباچہ کو کہا جا تا ہے۔ اس سورہ کی اہمیت اس سے بھی بڑھ جاتی ہے کہ جب تک انسان نماز میں اس سورت کی تلاوت نہ کرے اس کی نماز صحیح نہیں ہے۔
» سورۃ حمد وہ سورۃ ہے جس میں ہر بیماری کے لئے شفا موجود ہے اور اس کے ناموں میں سے ایک نام شِفا بھی ہے جو اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اس میں موت کے علاوہ ہر بیماری کے لئے شفاء موجود ہے۔
» آیت 3 میں رحمٰن سے مراد اللہ تعالی کی عام رحمت ہے جو دوست و دشمن، مومن و کافر سب کے لئے ہے یعنی اس کی بے حساب رحمت کی بارش سب تک پہنچتی ہے ۔رحیم سے مراد اللہ تعالی کی خاص رحمت ہے جو اس کے مطیع ، صالح اور فرمانبردار بندوں کے ساتھ مخصوص ہے یعنی اللہ کے یہ بندے ایمان اور عمل صالح کی بناء پر اس رحمت واحسان خصوصی کے مستحق قرار پاۓ ہیں۔
» آیت 5 میں اللہ ہی کی عبادت اور اسی سے مددطلب کرنے کا ذکر ہے، اس کے ذریعہ عبادت و بندگی کی طرف جس خوبصورت انداز میں اشارہ کیا گیا ہے حقیقت میں ان اشاروں کے ذریعے توحید کی تمام اقسام کو بیان کیا گیا ہے۔
» اس سورۃ میں خدا کی حاکمیت کی بنیاد رحمت پر ہونا،عبادت و پرستش اور مدد کا لائق صرف اللہ کا ہونا،خدا کے برگزیدہ بندوں پر اس کے انعام کا نازل ہونا اور گمراہ بندوں پر خدا کے غضب کے نازل ہونے کا بیان موجود ہے۔
» حضرت امام محمد باقر علیہ السّلام فرماتے ہیں کہ جس مریض کو سورۃ حمد پڑھنے کے بعد افاقہ نہ ملے اسے کوئی چیز بھی افاقہ نہیں دے سکتی۔


سورة الفاتحة (تلاوت اور ترجمہ)

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ°
پناہ مانگتا ہوں میں اللہ کی شیطان مردود سے۔

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِِ(۱)
بنامِ خدائے رحمٰن و رحیم(1)

الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ(۲)
ثناۓ کامل اللہ کے لیے ہے جو سارے جہان کا پروردگار ہے(2)

الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ(۳)
جو رحمٰن و رحیم ہے(3)

مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ(۴)
روز جزاء کا مالک ہے(4)

إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ(۵)
ہم صرف تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں(5)

اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ(۶)
ہمیں سیدھے راستے کی ہدایت فرما(6)

صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ‌ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ(۷)
ان لوگوں کے راستے کی جن پر تو نے انعام فرمایا، جن پر نہ غضب کیا گیا نہ ہی (وہ) گمراہ ہونے والے ہیں(7)

www.zad-e-rah.com
Video Link: https://youtu.be/MTo8J7iZaUk


سورۃ الفاتحہ کی تفسیر 

سورۃ الفاتحہ کی تفسیر کے حوالے سے ایک واقعہ میرے علم میں آیا ہے جسے میں نے اس ویڈیو میں نے اپنے ری ایکشن کے طور پر بیان کیا ہے۔ اس واقعے کو علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللّٰہ عنہ سے نقل کیا ہے۔
وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت ابن عباس رضی اللّٰہ عنہ نے حضرت امام علی علیہ السلام سے کہا کہ یاامیرالمومنین علیہ السلام مجھے بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِِ کی تفسیر بتائیے۔ حضرت امام علی علیہ السّلام نے جواب دیا کہ کاغذ قلم لے آؤ اور جو میں بولتا جاؤں وہ لکھتے جاؤ۔ تو حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ عشاء کی نماز کے بعد ہم نے لکھنا شروع کیا، یہاں تک کہ نماز فجر قریب تھی لیکن ابھی تک بسم اللّٰہ کی "ب" کی تفسیر بھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔ 
اور جب حضرت ابن عباس رضی اللّٰہ عنہ نے حضرت امام علی علیہ السلام سے پوچھا کہ کہ یاامیرالمومنین! ابھی یہ تفسیر اور کتنے کاغذوں پر لکھی جائے گی کیونکہ ابھی "بسم اللّٰہ" کے اور حروف بھی باقی ہیں؟ تو حضرت مولا علی علیہ السلام نے جواب دیا کہ "اگر میں نے سورہ الحمد یعنی سورۃالفاتحہ کی تفسیر کی تو وہ ستر اونٹوں پر لادی جائے گی" اس ضمن میں یہ یاد رہے کہ اس سے پہلے تورات ستر اونٹوں پر لادی جاتی تھی لیکن اب صرف سورۃ الفاتحہ کی تفسیر ستر اونٹوں پر لادی جائے گی۔
Reference Video Link: https://youtu.be/XZJcACqXZTY


اس کے علاوہ equranlibrary.com میں اس بات کو یوں لکھا گیا ہے:


(حضرت علی کا اہم قول)

حضرت علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ کا فرمان ہے کہ اگر میں سورۃ فاتحہ کی تفسیر لکھنی چاہوں تو ستر اونٹ کے بوجھ
کے برابر لکھ سکتا ہوں اور یہ بھی فرمایا کہ سورۃ فاتحہ قرآن کریم کا سر اور ستون اور اس کی بلندی کی چوٹی ہے اور اس
میں اللّٰہ تعالی کے پانچ نام ہیں جو انتہائی عظیم القدر ہیں، اسی لیے اللّٰہ تعالی نے اس سورۃ کو ام القرآن اور مفتاح فرمایا ہے اور اس کے بغیر نماز کو ناقص قرار دیا ہے، اس کی فضیلت دوسری سورتوں پر انہیں پانچ ناموں کی برکت سے ہے۔
Reference Link: http://equranlibrary.com/tafseer/baghwi/1/1;jsessionid=xWpswBylNnU1eeX6YGrmpvzJ8irVOT7BkR2D26Ll.equran

پروردگار سے دعا ہے کہ وہ ہمیں قرآن مجید سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ الہٰی آمین

امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ ویڈیو پسند آئے گی اور اگر آپ کو ویڈیو اچھی لگی ہو تو اس کو لائیک ضرور کریں اور اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں۔اور اگر آپ نے ہمارے چینل "Waach Reviews & Reactions" کو ابھی تک سبسکرائب نہیں کیا تو اس لنک پر کلک کرکے سبسکرائب کرلیں اور ساتھ لگے بیل آئکن '🔔' پر کلک کرکے 'All' سلیکٹ کرلیں۔
Channel Link: http://bit.ly/ytwaachreviewsreactions

اور اب آخر میں یہی کہوں گا کہ اگر اس تمام گفتگو کے دوران مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو اللہ پاک مجھے معاف فرمائے اور اب بھی معاف کر دیجیے گا کیونکہ میں بھی ایک انسان ہوں اور انسان خطا کا پتلا ہے، اس لئے مجھ سے بھی خطا ہو سکتی ہے۔
تو میں ملتا ہوں آپ سے کسی اور اچھی سی ویڈیو میں۔ اللّٰہ حافظ 



Credit To Original Video
Channel: Zad-e-Rah Official
Video: https://youtu.be/MTo8J7iZaUk


Credit To Reference Video
Channel: Allama Syed Shahenshah Hussain Naqvi Official 
Video: https://youtu.be/XZJcACqXZTY

2nd Reference: http://equranlibrary.com/tafseer/baghwi/1/1;jsessionid=xWpswBylNnU1eeX6YGrmpvzJ8irVOT7BkR2D26Ll.equran

Comments